خبریںشیعہ میڈیا اور ادارے

مختلف ممالک سے آئے علماء اور مؤمنین نے امام حسین علیہ السلام میڈیا کمپلیکس ٹاور کا دورہ کیا

معروف عربی زبان مقرر ڈاکٹر شیخ علی سماوی نے مختلف ممالک سے آئے ہوئے مؤمنین کے ایک وفد کے ہمراہ امام حسین علیہ السلام میڈیا کمپلیکس ٹاور کا دورہ کیا اور اس مرکز کی سرگرمیوں سے آگاہی حاصل کی۔

اسی طرح فاضل حوزہ علمیہ نجف اشرف حجۃ الاسلام والمسلمین سید باقر القزوینی نے بھی امام حسین علیہ السلام میڈیا کمپلیکس ٹاور میں حاضری دی اور علمی و ثقافتی تعاون کے حوالے سے گفتگو کی۔

مدیر امام حسین علیہ السلام میڈیا کمپلیکس حجۃ الاسلام والمسلمین شیخ مصطفی محمدی نے ان ملاقاتوں کے دوران ادارے کے میڈیا منصوبوں اور ثقافتی خدمات کے بارے میں تفصیلات پیش کیں اور اہل بیت علیہم السلام کی تعلیمات کے فروغ اور بین الاقوامی روابط کے استحکام کی اہمیت پر زور دیا۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button