
عراق اور شام میں موجود تقریباً 250 سے 300 تاجک خواتین اور بچے تاجکستان واپس جانے سے انکار کر رہے ہیں۔
یہ افراد زیادہ تر اُن خاندانوں کے باقی ماندگان ہیں جو شدت پسند سنی تنظیم داعش کے گروہوں میں شامل ہوئے تھے اور جنگی علاقوں میں مقیم رہے۔
"ٹائمز آف مڈل ایشیا” اخبار نے رپورٹ کیا ہے کہ تاجکستانی حکومت اب تک 382 سے زائد خواتین اور بچوں کی واپسی کے چار مراحل مکمل کر چکی ہے، اور واپس آنے والوں کو حکومتی سرپرستی اور سماجی بحالی کے پروگراموں کے تحت سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔




