جو کچھ امیرالمؤمنین علیہ السلام کے پاس ہے، وہی باقی ائمہ اطہار علیہم السلام کے پاس بھی ہے: آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی

مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظیٰ سید صادق حسینی شیرازی کا روزانہ علمی جلسہ حسب دستور پیر 20 شعبان 1447ھ کو منعقد ہوئی۔ اس نشست میں حسبِ سابق معظم لہ نے حاضرین کے مختلف فقہی سوالات کے جوابات عنایت فرمائے۔
آیۃ اللہ العظیٰ شیرازی نے ائمہ اطہار علیہم السلام کے مقام و خصوصیات کے بارے میں فرمایا: ہمارے پاس متواتر دلائل موجود ہیں کہ جو کچھ امیرالمؤمنین علیہ السلام کے پاس ہے، وہی باقی ائمہ اطہار علیہم السلام کے پاس بھی ہے۔
معظم لہ نے مزید فرمایا: امیرالمؤمنین علیہ السلام کی تمام خصوصیات، جن میں علم اور دیگر تمام صلاحیتیں شامل ہیں، وہ سب دیگر ائمہ اطہار علیہم السلام میں بھی موجود ہیں۔
آپ نے اس بات پر بھی تاکید فرمائی کہ صرف ایک خصوصیت ایسی ہے جو امیرالمؤمنین علیہ السلام کے ساتھ مخصوص ہے اور وہ دیگر ائمہ اطہار علیہم السلام میں نہیں پائی جاتی، اور وہ یہ ہے کہ امیرالمؤمنین علیہ السلام تمام ائمہ اطہار علیہم السلام سے افضل ہیں۔
واضح رہے کہ مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ کے یہ روزانہ علمی نشستیں قبل از ظہر منعقد ہوتی ہیں، جنہیں براہ راست امام حسین علیہ السلام سیٹلائٹ چینل کے ذریعے یا فروکوئنسی 12073 پر دیکھا جا سکتا ہے۔




