خبریںدنیا

اسلامی خریداری میلہ لندن 2026 کا انعقاد، رمضان المبارک کی تیاریوں کے ساتھ زبردست شرکت

اسلامی خریداری میلہ لندن 2026 کا انعقاد 7 اور 8 فروری کو ایکسل لندن نمائش مرکز میں کیا گیا، جس میں خاندانوں اور کاروباری شخصیات نے بھرپور شرکت کی۔

یہ تقریب ماہِ مبارک رمضان سے قبل منعقد کی گئی اور اسے یورپ میں اسلامی طرزِ زندگی کی اہم ترین تقریبات میں شمار کیا جاتا ہے۔

اس پروگرام میں تجارت، خوراک، سیاحت اور سماجی سرگرمیوں سمیت مختلف شعبہ جات شامل تھے۔

خبر رساں ادارہ "مسلم نیٹ ورک ٹی وی” کے مطابق اس میلے میں 350 سے زائد اسٹالز قائم کئے گئے تھے، جبکہ منتظمین نے پیش گوئی کی تھی کہ دو دنوں کے دوران 30 ہزار سے زیادہ افراد اس میلے کا رخ کریں گے۔

اس بازار میں باوقار اسلامی ملبوسات، حلال غذائی مصنوعات، عطر، گھریلو سجاوٹ کا سامان اور اسلامی تحائف پیش کیے گئے۔

مزید برآں سیاحت کے خصوصی حصے میں عمرہ پیکجز اور مسلم خاندانوں کے لئے موزوں سیاحتی مقامات متعارف کرائے گئے۔

"سنت ایکٹو” کے عنوان سے کھیلوں کے پروگرام، بچوں کے لئے تعلیمی ورکشاپس، نماز کی ادائیگی کے لئے مخصوص جگہ اور مفت طبی خدمات بھی اس میلے کے نمایاں حصوں میں شامل تھیں۔

اپنے نویں سال میں داخل ہونے والے اس ایونٹ نے اس بار اپنی سرگرمیوں کو صحت و تندرستی اور طرزِ زندگی کے تجربات تک مزید وسعت دی ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button