
یورپی پارلیمنٹ نے دو مہاجرین مخالف قانونی مسودات منظور کر لئے ہیں، جن کے تحت غیر قانونی پناہ گزینوں کو "محفوظ” ممالک واپس بھیجنے کی اجازت دی گئی ہے۔
خبر رساں ادارہ اے ایف پی کے مطابق اس فہرست میں کوسوو، بنگلہ دیش اور مراکش جیسے ممالک شامل ہیں۔
یہ فیصلہ یورپی پارلیمنٹ کے نمائندوں اور رکن ممالک کے درمیان دو ماہ کی مذاکراتی عمل کے بعد کیا گیا۔ اگرچہ بعض انسانی حقوق کے حامیوں نے اس کی مخالفت کی ہے، تاہم یورپی کمیشن کا دعویٰ ہے کہ اس اقدام میں پناہ گزینوں کے بنیادی حقوق کے احترام پر زور دیا گیا ہے۔




