
سویڈن کی دائیں بازو کے وسط کی حکومت نے شہریت دینے کے قوانین سخت کر دیے ہیں، اور اب درخواست گزاروں کے لئے کم از کم 8 سال ملک میں قیام لازمی قرار دیا گیا ہے۔
ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق درخواست دہندگان کے لئے مخصوص آمدنی رکھنا اور سویڈش زبان و ثقافت کا امتحان پاس کرنا بھی ضروری ہوگا۔
خبر رساں ادارہ اے ایف پی کے مطابق سویڈن کے وزیرِ ہجرت نے کہا ہے کہ نئی شرائط ماضی کے مقابلے میں کہیں زیادہ سخت ہیں۔
ریڈیو سویڈن نے رپورٹ کیا ہے کہ مجرمانہ ریکارڈ رکھنے والے افراد کو شہریت کے حصول کے لئے مزید طویل انتظار کرنا ہوگا، اور یہ قوانین جون سے نافذ العمل ہوں گے۔




