اسلامی دنیاشیعہ مرجعیت

معصومین علیہم السلام کا تمام امور کے بارے میں علم و آگاہی خدا داد ہے اور تمام مخلوقات کی تخلیق سے پہلے موجود تھا: آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی

مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ کا روزانہ علمی اجلاس بروز منگل 21 شعبان 1447ھ منعقد ہوا۔

اس نشست میں حسبِ سابق مختلف فقہی مسائل کے حوالے سے حاضرین کے سوالات کے جوابات دیے گئے۔

آیۃ اللہ العظیٰ شیرازی نے معصومین علیہم السلام کے لئے "عالم الغیب” کے مفہوم کے بارے میں فرمایا: اس سلسلہ میں متواتر روایات موجود ہیں، اور دعاؤں اور زیارات میں بھی اس بات پر تاکید کی گئی ہے کہ چودہ معصومین علیہم السلام کو ہر چیز اور تمام امور کا علم و آگاہی حاصل تھی۔

معظم لہ نے مزید فرمایا: معصومین علیہم السلام کا یہ علم و آگاہی خدا کی عطا کردہ ہے اور یہ علم تمام مخلوقات کی تخلیق سے پہلے موجود تھا۔

واضح رہے کہ مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ کے یہ روزانہ علمی نشستیں قبل از ظہر منعقد ہوتی ہیں، جنہیں براہ راست امام حسین علیہ السلام سیٹلائٹ چینل کے ذریعے یا فروکوئنسی 12073 پر دیکھا جا سکتا ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button