افریقہخبریں

مشرقی چاڈ کے پناہ گزین کیمپوں میں انسانی بحران؛ خوراک، پانی اور طبی سہولیات کی قلت سے لاکھوں جانوں کو خطرہ

مشرقی چاڈ کے پناہ گزین کیمپوں میں مقیم سوڈانی پناہ گزینوں کی صورتِ حال نہایت تشویشناک اور بحرانی ہے۔

قبائلی تنازعات میں شدت اور انسانی امداد کی شدید کمی کے باعث لاکھوں افراد انتہائی کٹھن حالات کا سامنا کر رہے ہیں۔

پناہ گزین زمین پر کھلے آسمان تلے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں اور انہیں صاف پینے کے پانی، خوراک اور بنیادی طبی نگہداشت تک رسائی حاصل نہیں ہے۔

شیعہ خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سوڈان میں سول سوسائٹی تنظیموں کے اتحاد کے سربراہ عادل عبدالباقی نے چاڈ کی حکومت اور بین الاقوامی اداروں سے اپیل کی ہے کہ وہ امداد اور انسانی وسائل میں اضافے کے لئے فوری اقدامات کریں۔

انہوں نے پناہ گزینوں کے تحفظ اور ایک محفوظ ماحول کی فراہمی کے لئے امن دستوں کی تعیناتی کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

اس سماجی کارکن نے تنازع میں ملوث تمام فریقوں سے مطالبہ کیا کہ وہ بات چیت کے ذریعہ قبائلی اختلافات کے بنیادی حل کی جانب پیش قدمی کریں، اور مقامی تنظیموں کی مدد کریں تاکہ وہ خدمات کی فراہمی اور پناہ گزینوں کے حقوق کے تحفظ میں مؤثر کردار ادا کر سکیں۔

انہوں نے مزید تاکید کی کہ اب عالمی برادری اور علاقائی اداروں پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ فوری اور مؤثر اقدامات کے ذریعہ مشرقی چاڈ کے پناہ گزینوں کی جان اور انسانی وقار کا تحفظ یقینی بنائیں۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button