خبریںشیعہ میڈیا اور ادارے

کینیڈا کے شہر مونٹریال میں حضرت حجۃ ابن الحسن العسکری عجل الله تعالی فرجه الشریف کی ولادت کی مناسبت سے عظیم الشان اجتماع

کینیڈا کے شہر مونٹریال میں عالمی مرکز آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی اور مرکزِ اسلامی ایرانیان کے زیرِ اہتمام حضرت حجۃ ابن الحسن العسکری عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف کی ولادت باسعادت کی مناسبت سے ایک خصوصی اور روحانی اجتماع منعقد کیا گیا۔

اس بابرکت تقریب کا آغاز نمازِ مغرب و عشاء کی باجماعت ادائیگی سے ہوا، جس کی امامت حجۃ الاسلام والمسلمین شیخ صالح سیبویہ نے فرمائی۔ اس کے بعد استاد رضائی نے قرآنِ مجید کی چند آیات کی پُرسوز تلاوت کی۔

تقریب کے اگلے حصے میں نوجوان ذاکرِ اہلِ بیتؑ اور خادمِ اہلِ بیت، مرزا احمد سیبویہ نے حضرت امام زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف کی شان میں منقبت و مدحیہ اشعار پیش کئے، جس سے محفل ایک خاص روحانی کیفیت میں ڈوب گئی اور حاضرین ان کی منقبت کے ساتھ ہم آواز ہو گئے۔

بعدہ حجۃ الاسلام والمسلمین شیخ صالح سیبویہ نے علاماتِ ظہور، آخری زمانے کے حالات اور لوگوں کے رویّوں کے بارے میں خطاب کیا، جس میں انہوں نے رسولِ رحمت حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ اور ائمۂ اطہار علیہم السلام کی احادیث کی روشنی میں تفصیلی گفتگو فرمائی۔

تقریب کے اختتام پر تمام شرکاء نے حضرت مہدی عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف کے ظہور میں تعجیل کے لئے اجتماعی طور پر دعائے فرج کی تلاوت کی اور اس بابرکت محفل کو اختتام پذیر کیا۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button