قرآنِ کریم میں بیان کئے گئے احکامِ الٰہی قیامت تک تمام ادوار کے لئے ہیں: آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی

مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی کا روزانہ علمی اجلاس ہفتہ، 18 شعبان 1447ھ کو منعقد ہوا۔ اس نشست میں حسبِ سابق، معظم لہٰ نے شرکائے نشست کے مختلف فقہی مسائل سے متعلق سوالات کے جوابات دیے۔
احکامِ الٰہی کے بارے میں مختلف ادوار میں انسانوں کی ذمہ داری پر گفتگو کرتے ہوئے آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے فرمایا: جو احکامِ الٰہی رسولِ خدا صلی اللہ علیہ وآلہ کے ذریعہ لوگوں تک پہنچائے گئے، وہ اسی زمانے سے لے کر قیامت کے دن تک واجبُ العمل ہیں۔
معظم لہٰ نے مزید فرمایا: ان احکام کا نفاذ رسولِ خدا صلی اللہ علیہ وآلہ کے زمانے کے لوگوں پر بھی ہوتا تھا اور ہمارے زمانے کے لوگوں پر بھی، اور یہ قیامت تک جاری رہیں گے۔
انہوں نے اس امر پر بھی زور دیا کہ قرآنِ کریم میں جو احکامِ الٰہی لوگوں اور ایمان لانے والوں کو خطاب کرتے ہوئے بیان کئے گئے ہیں، وہ تمام ادوار کو محیط ہیں۔
واضح رہے کہ مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ کے یہ روزانہ علمی نشستیں قبل از ظہر منعقد ہوتی ہیں، جنہیں براہ راست امام حسین علیہ السلام سیٹلائٹ چینل کے ذریعے یا فروکوئنسی 12073 پر دیکھا جا سکتا ہے۔




