
میڈرڈ کی ایک عدالت نے ایک شخص کو باحجاب مسلم خاتون کی توہین اور اس پر حملہ کرنے کے جرم میں 6 ماہ قید کی سزا سنائی ہے۔
خبر رساں ایجنسی "اسپینیا عربی” کے مطابق، ملزم نے اسلام دشمن تعصب کی بنا پر اس باحجاب خاتون کو سرِ عام ذلیل کیا اور دھمکیاں دیں۔
اس فیصلے میں قید کی سزا معطل کرنا، 6 سال کے لئے تعلیمی اور کھیلوں کی سرگرمیوں پر پابندی، اور مالی جرمانہ ادا کرنے کی پابندی بھی شامل ہے۔
اس حکم کا مقصد ایسے رویّوں کی روک تھام اور نفرت پر مبنی جرائم کی سنگینی کے بارے میں آگاہی بڑھانا ہے۔




