خبریںشامعراق

امریکی نگرانی میں داعش قیدیوں کی شام سے عراق منتقلی کا سلسلہ جاری

امریکی افواج نے بین الاقوامی اتحاد کے تعاون سے داعش کے شدت پسند گروہ کے قیدیوں کے تیسرے گروہ کو شام کے شہر حسکہ کی الغویران جیل سے عراق منتقل کر دیا ہے۔

السومریہ کے مطابق، اب تک عراقی، شامی اور دیگر قومیتوں سے تعلق رکھنے والے داعش کے 2250 سے زائد ارکان کو زمینی اور فضائی راستوں کے ذریعہ منتقل کیا جا چکا ہے۔

یہ کارروائی سخت سکیورٹی انتظامات اور شامی فوج و ڈیموکریٹک فورسز کے ساتھ مکمل ہم آہنگی کے تحت انجام دی گئی، جبکہ عراق میں ان کے جرائم سے متعلق تحقیقات کا عمل بدستور جاری ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button