خبریں
ماسکو میں روسی فوج کے اعلیٰ افسر کو گولیاں مار دی گئیں

ماسکو میں روسی فوج کے ایک سینئر افسر لیفٹیننٹ جنرل ولادیمیر الیسیسیف پر نامعلوم حملہ آور نے فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گئے۔
واقعہ وولوکولامسک ہائی وے پر ایک عمارت میں پیش آیا، جبکہ حملہ آور فرار ہو گیا۔
روسی تفتیشی کمیٹی نے قتل کی کوشش اور غیر قانونی اسلحہ کے استعمال پر مقدمہ درج کر لیا ہے۔
دوسری جانب روس اور یوکرین کے درمیان یو اے ای میں ہونے والے مذاکرات کے بعد دونوں ممالک نے 300 سے زائد قیدیوں کا تبادلہ کیا، تاہم جنگ کے خاتمے سے متعلق کوئی بڑی پیش رفت نہ ہو سکی۔




