
امام عصر حضرت صاحب الزمان (عجل الله تعالی فرجه) کی ولادت کے موقع پر کینیا کے شہر نیامیرا میں ایک دینی مدرسہ کی تعمیر شروع کی گئی۔
شیعہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اس مدرسہ کا نام حضرت محسن بن علی (علیه السلام) رکھا گیا ہے اور یہ "امام حسین علیہ السلام فور آل ” مہم کے ذریعے بنایا جا رہا ہے۔
اس منصوبے کی سنگ بنیاد علماء، مذہبی مبلغین اور عراقی سفیر کی موجودگی میں رکھی گئی۔ اس مدرسہ میں قرآن، فقہ اور اہل بیت (علیهم السلام) کی تعلیمات دی جائیں گی۔




