’’ویکی پیڈیا‘‘ ایک سماجی میڈیا پلیٹ فارم میں تبدیل؛ صارفین کے ذہنی دباؤ میں کمی کے لئے شِکی پیڈیا کا آغاز

لیرا ریبین نامی ایک ڈویلپر نے ’’شِکی پیڈیا‘‘ (Xikipedia) کے نام سے ایک ایپلی کیشن تیار کی ہے جو ویکی پیڈیا کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹس کے فِیڈ کی طرز پر پیش کرتی ہے۔
ڈیجیٹل ٹرینڈز کی رپورٹ کے مطابق، اس ایپ کا مقصد طویل اسکرولنگ اور منفی معلومات کی کثرت سے بچاؤ ہے، جو صارفین کی ذہنی صحت کے لئے نقصان دہ ثابت ہو سکتی ہے۔
لفظ ’’اسکرول‘‘ (Scroll) سے مراد موبائل، ٹیبلیٹ یا کمپیوٹر کی اسکرین کو اوپر یا نیچے کرنا ہے تاکہ مزید مواد دیکھا جا سکے۔
مثلاً جب سوشل میڈیا پر نئے پوسٹس دیکھنے کے لئے اسکرین کو نیچے کی طرف سرکایا جاتا ہے تو اسے اسکرول کرنا کہا جاتا ہے۔
شِکی پیڈیا میں صارفین کو بار بار اور بے انتہا اسکرول کرنے کی ضرورت نہیں رہتی اور نہ ہی انہیں منفی معلومات کی یلغار کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
یہ ایپ مواد کو سادہ، منظم اور الگورتھمک انداز میں پیش کرتی ہے تاکہ صارفین کو ایک زیادہ آرام دہ، محفوظ اور کم دباؤ والا تجربہ فراہم کیا جا سکے اور وہ سکون کے ساتھ اپنی مطلوبہ معلومات تک رسائی حاصل کر سکیں۔



