
بنگلہ دیش کی ایک عدالت نے 2024 کی بغاوت کے دوران انسانیت کے خلاف جرائم کے مقدمے میں سابق عوامی لیگ رہنما اور رکنِ پارلیمنٹ محمد سیف الاسلام سمیت چھ افراد کو سزائے موت سنادی، جبکہ سات ملزمان کو عمر قید کی سزا دی گئی۔
عدالت نے ایک سابق رکنِ پارلیمنٹ کی جائیداد ضبط کر کے مستحقین میں تقسیم کرنے کا بھی حکم دیا۔
یہ سزائیں اشولیا میں مظاہرین کے قتل اور لاشیں جلانے کے جرم پر سنائی گئیں، جہاں چھ افراد کو ہلاک کیا گیا تھا۔ عدالت نے دو ملزمان کو سات سال قید جبکہ ایک ریاستی گواہ کو بری کردیا۔
یاد رہے کہ 2024 کی بغاوت کے دوران اقوامِ متحدہ کے مطابق تقریباً 1,400 افراد ہلاک ہوئے تھے۔




