افریقہخبریں

سوڈان میں ریپڈ اسپورٹ فورسز کا ڈرون حملہ؛ طبی مرکز کو نشانہ بنانے سے 5 بچوں سمیت 8 شہری جاں بحق، 11 زخمی

سوڈان میں ایک دلخراش واقعہ میں ریپڈ اسپورٹ فورسز کے نام سے معروف مسلح گروہ نے ڈرون حملے کے ذریعے جنوبی کردفان ریاست کے شہر کادوقلی میں واقع ایک طبی مرکز کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں 8 غیرنظامی افراد جاں بحق ہو گئے، جن میں 5 بچے اور 3 خواتین شامل ہیں، جبکہ 11 دیگر افراد زخمی ہوئے۔

اس حملے سے طبی مرکز کو شدید نقصان پہنچا اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی پر گہری تشویش اور تنقید کی لہر دوڑ گئی۔

سوڈانی ڈاکٹرز نیٹ ورک کی رپورٹ کے مطابق یہ کارروائی بین الاقوامی کنونشنز کی کھلی خلاف ورزی ہے، جن کے تحت غیرنظامی افراد اور طبی عملے کے تحفظ کو یقینی بنایا جانا لازم ہے۔

العربیہ چینل نے اطلاع دی کہ ایک اور ڈرون حملے میں اسی شہر کے کلبا محلے کو نشانہ بنایا گیا، تاہم اس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

خبر رساں ادارے انادولو نے سوڈانی حکام کے حوالے سے بتایا کہ سوڈانی فوج نے کادوقلی کا محاصرہ توڑ کر شہر میں داخل ہونے میں کامیابی حاصل کر لی ہے۔

یہ تمام پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب اپریل 2023 سے سوڈانی فوج اور ریپڈ سپورٹ فورسز کے درمیان شدید جھڑپیں جاری ہیں، اور سوڈان کے مختلف علاقوں، خصوصاً دارفور، کا کنٹرول دونوں فریقوں کے درمیان تقسیم ہو چکا ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button