
اسپین کی حکومت نے 16 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی لگانے کے اپنے فیصلے کا اعلان کیا ہے۔
اس اقدام کا مقصد ڈیجیٹل دنیا میں بچوں کے تحفظ کو یقینی بنانا اور غیرقانونی و نفرت انگیز مواد کے پھیلاؤ کی روک تھام کرنا ہے۔ اس فیصلے کے تحت سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو صارفین کی عمر کی تصدیق لازمی بنانا ہوگی۔
یورونیوز کے مطابق یہ فیصلہ آسٹریلیا کے اسی نوعیت کے اقدام کے بعد کیا گیا ہے۔
خبر رساں ادارہ ایسوسی ایٹڈ پریس کی رپورٹس کے مطابق اسپین کی حکومت سوشل میڈیا کمپنیوں کے منتظمین کو جواب دہ بنانے کے لئے ایک نیا بل بھی پیش کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔




