پاکستانخبریں

آئی ایس او کراچی کے تحت مرکزی شب دعا کا عظیم الشان اجتماع

جشن ولادت امام مہدی علیہ السلام، آئی ایس او کراچی کے تحت مرکزی شب دعا کا عظیم الشان اجتماع

کراچی میں امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن (آئی ایس او) کے تحت جشنِ ولادت امام مہدی عجل اللہ فرجہ الشریف، شبِ برات کی مناسبت سے مرکزی شبِ دعا کا عظیم الشان اجتماع پی این ایس سی بلڈنگ نزد نیٹی جیٹی پل پر منعقد ہوا۔

اجتماع سے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے عالمی سطح پر مظلوم انسانیت کی صورتحال پر روشنی ڈالی اور عدلِ الٰہی کے ظہور پر یقین کا اظہار کیا۔

مقررین کا کہنا تھا کہ امام مہدی علیہ السلام کی ولادت امید، دعا اور تجدیدِ عہد کا پیغام ہے۔

مرکزی تقریب سے مولانا غلام عباس رئیسی اور علامہ امین شہیدی نے خطاب کیا، قاری مظفر حسین نے دعائے کمیل کی تلاوت کی جبکہ معروف ذاکرین و نعت خواں حضرات نے نعت و منقبت پیش کی۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button