
شہرِ مقدس نجف میں وائی فائی انٹرنیٹ کی خدمات بتدریج بند کی جا رہی ہیں، جن کی جگہ تیز رفتار فائبر آپٹک انٹرنیٹ فراہم کیا جائے گا۔
مڈل ایسٹ نیوز کی رپورٹ کے مطابق اس منصوبہ کا آغاز 4 فروری 2026 سے ہو چکا ہے اور یہ عمل 5 مارچ تک جاری رہے گا۔
عراق کی جنرل کمپنی برائے مواصلات و انفارمیشن ٹیکنالوجی نے اعلان کیا ہے کہ یہ اقدام صارفین کو بہتر رفتار اور اعلیٰ معیار کی انٹرنیٹ سہولت فراہم کرنے کے لئے کیا جا رہا ہے، جبکہ جدید فائبر آپٹک سروس صارفین کو زیادہ مستحکم اور قابلِ اعتماد انٹرنیٹ تجربہ مہیا کرے گی۔




