خبریںدنیا

تارکین وطن کی کشتی کو خوفناک حادثہ : 15 افراد ڈوب کر ہلاک

ترکیہ کے ساحل کے قریب یونان کے جزیرہ چیوس کے پاس تارکینِ وطن کی ایک کشتی حادثے کا شکار ہو کر ڈوب گئی، جس کے نتیجے میں کم از کم 15 افراد ہلاک ہوگئے۔

یونانی حکام کے مطابق کشتی کوسٹ گارڈ کے جہاز سے ٹکرا گئی تھی۔ حادثے میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، جب کہ 11 بچوں سمیت 25 افراد کو بچا لیا گیا۔

متعدد افراد تاحال لاپتہ ہیں اور سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ یونانی کوسٹ گارڈ کے دو اہلکار بھی زخمی ہوئے ہیں۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button