بنگلہ دیشخبریں

بنگلہ دیش کے کئی وزراء ووٹنگ سے قبل بیرون ممالک فرار ہونے کی کر رہے کوشش

بنگلہ دیش میں عام انتخابات سے قبل کئی وزراء کے بیرونِ ملک جانے کی تیاریوں کا انکشاف ہوا ہے۔

سرکاری دستاویزات کے مطابق متعدد وزراء نے ویزا کے حصول کے لیے اپنے سفارتی پاسپورٹ جمع کرا دیے ہیں۔ مشیرِ خارجہ توحید حسین نے تصدیق کی ہے کہ کچھ وزراء نے ویزا درخواست کے لیے پاسپورٹ سرینڈر کیے، تاہم کسی کا نام نہیں بتایا۔

رپورٹس کے مطابق مشیرِ مالیات ڈاکٹر صالح الدین احمد سمیت چند وزراء اس کی تصدیق کر چکے ہیں۔ 12 فروری کو ووٹنگ اور 15 فروری تک نتائج متوقع ہیں، جبکہ بی این پی کی ممکنہ فتح کے پیشِ نظر وزراء کے اس اقدام کو ’’احتیاطی فرار‘‘ سے جوڑا جا رہا ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button