
طالبان انتظامیہ نے پاکستان کے ساتھ تجارتی راستوں کی بحالی کو اسلامآباد کی جانب سے تحریری ضمانت کے حصول سے مشروط کر دیا ہے، تاکہ یہ راستے یکطرفہ طور پر بند نہ کئے جائیں۔
طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے خبردار کیا کہ ماضی میں راستوں کی بار بار بندش نے افغانستان کی معیشت اور تاجروں کو نقصان پہنچایا ہے۔
خبر رساں ایجنسی باختر کے مطابق، ماہرین کا کہنا ہے کہ پائیدار حکمتِ عملی کے بغیر یہ فیصلہ منڈیوں اور شہریوں پر مزید دباؤ ڈال سکتا ہے۔



