اگر اولاد آدم متقی ہو جائے تو وہ ملائکہ سے افضل ہو جاتی ہے: آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی

آیت اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی کے روزانہ علمی اجلاس کا انعقاد 13 شعبان 1447ھ بروز دوشنبہ ہوا۔
اس نشست میں سابقہ جلسات کی طرح معظم لہٰ نے مختلف فقہی مسائل کے بارے میں حاضرین کے سوالات کے جوابات دیے۔
انسان اور ملائکہ کے درمیان فرق کے حوالے سے آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے فرمایا: اگر اولادِ آدم متقی ہو جائے تو وہ ملائکہ سے افضل ہو جاتی ہے۔
معظم لہ نے مزید فرمایا: چونکہ ملائکہ میں شہوت اور خواہشات نہیں ہوتیں، جبکہ اولادِ آدم شہوت اور خواہشات میلان رکھنے کے باوجود اگر ان کی پروا نہ کرے، تو وہ ملائکہ سے برتر ہو جاتی ہے۔
آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے یہ بھی تاکید فرمائی: ملائکہ میں نفسِ امّارہ بالسوء نہیں ہوتا، لیکن انسان کے پاس نفسِ امّارہ بالسوء موجود ہوتا ہے؛ پس اگر انسان اس کی اطاعت نہ کرے تو وہ ملائکہ سے افضل ہو جاتا ہے اور اس سلسلہ میں روایات بھی وارد ہوئی ہیں۔
واضح رہے کہ مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ کے یہ روزانہ علمی نشستیں قبل از ظہر منعقد ہوتی ہیں، جنہیں براہ راست امام حسین علیہ السلام سیٹلائٹ چینل کے ذریعے یا فروکوئنسی 12073 پر دیکھا جا سکتا ہے۔




