افریقہخبریں

معمر قذافی کے بیٹے سیف الاسلام کا قتل

افریقی ملک لیبیا کے سابق بادشاہ معمر قذافی کے بیٹے سیف الاسلام کو قتل کر دیا گیا۔

عرب ٹی وی کے مطابق 4افراد نے سیف الاسلام کو گولیاں ماریں اور فرار ہو گئے۔ سیف الاسلام قذافی کے سیاسی مشیر عبداللہ عثمان نے قتل کی تصدیق کر دی ہے۔

واضح رہےکہ جب معمر قذافی کو باغیوں نے گولی مار کر ہلاک کیا تو اس وقت سیف الاسلام بھی ان کے ہمراہ تھے اور انہیں زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا تھا۔

چھ سال قید رہنے کے بعد انہیں 2017 میں رہائی ملی تھی۔

2021 میں سیف الاسلام کو صدارتی انتخاب کیلئے نااہل قرار دیا گیا تھا۔ لیبیا کے الیکشن کمیشن نے صدارتی امیدواروں میں سے 25 افراد کے کا نام خارج کیے تھے اور ان میں سیف الاسلام کا نام بھی شامل تھا۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button