عراق

صلاح الدین میں داعش سے تعاون پر عراقی شہری کو 6 سال قید

صوبہ صلاح الدین کی فوجداری عدالت نے ایک عراقی شہری کو داعش کے شدت پسند عناصر کو لاجسٹک معاونت اور پناہ فراہم کرنے کے جرم میں 6 سال قید کی سزا سنائی ہے۔

ملزم نے 2022 میں داعش کے 3 شدت پسند ارکان کو خوراک اور موبائل فون سم کارڈز فراہم کئے تھے۔

عراقی سرکاری خبر رساں ادارہ واع کے مطابق یہ فیصلہ انسدادِ دہشت گردی قانون کی دفعہ 4 اور تعزیرات قانون کی دفعہ 132 کے تحت صادر کیا گیا۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button