
نجفِ اشرف پولیس کمانڈ نے ٹریفک پولیس، سول ڈیفنس اور سکیورٹی اداروں کے تعاون سے زیارتِ نیمہ شعبان کے لئے خصوصی منصوبے کا آغاز کر دیا ہے۔
اس سلسلہ میں زائرین کے راستوں، بالخصوص قدیم محلّوں اور کوفہ کی جانب جانے والی سڑکوں کو محفوظ اور منظم کیا جا رہا ہے۔
الفرات نیوز کے مطابق اس منصوبہ میں ریڈار کیمروں کے ذریعہ نگرانی، آمد و رفت کا کنٹرول اور امدادی ٹیموں کی موجودگی شامل ہے، تاکہ زائرین کے لئے مکمل تحفظ اور اطمینان کو یقینی بنایا جا سکے۔




