خبریںدنیا

ساسکاچوان کے مسلمان طلبہ نے غذائی پیکٹس اور سردیوں کی امداد تقسیم کی

کینیڈا میں رجاینا یونیورسٹی کے مسلمان طلبہ نے بے گھر افراد کی مدد کے لئے 100 سے زائد غذائی پیکٹس اور سردیوں سے متعلق امدادی سامان تیار کر کے شہر کے مختلف علاقوں میں تقسیم کیا۔

یہ اقدام 6 طلبہ اور سماجی تنظیموں کے تعاون سے انجام پایا، جن میں مسلم میڈیکل ایسوسی ایشن آف کینیڈا اور ’’ون فیتھ فاؤنڈیشن‘‘ بھی شامل ہیں۔ طلبہ کا کہنا تھا کہ اس اقدام کی بنیادی تحریک اسلامی تعلیمات سے اخذ کردہ احساسِ ذمہ داری اور فریضۂ زکوٰۃ کی ادائیگی ہے۔

عالمی خبر رساں ایجنسی گلوبل نیوز کی رپورٹ کے مطابق، یہ فلاحی پروگرام رجاینا میں مسلسل تیسرے جبکہ ساسکاٹون میں پانچویں سال منعقد کیا جا رہا ہے۔ طلبہ نے یہ بھی بتایا کہ ماہِ رمضان کی آمد کے پیش نظر وہ معاشرے کی خدمت کے لئے مزید خیراتی سرگرمیوں کا اہتمام کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button