
آسٹریلیا کے شہر ملبورن میں آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی سے وابستہ مرکز حسینیہ بیت الحسین علیہ السلام میں حضرت علی اکبر علیہ السلام کی ولادت باسعادت کے موقع جشن منعقد ہوا۔
شیعہ خبر رساں ایجنسی کے مطابق اس جشن میں درجنوں شیعیانِ اہل بیت علیہم السلام نے شرکت کی۔ اس موقع پر مختلف پروگرام منعقد کئے گئے جن میں تقاریر اور منقبت خوانی شامل تھیں اور شرکاء کو حضرت علی اکبر علیہ السلام کے اخلاقی فضائل اور سیرتِ طیبہ سے روشناس کرایا گیا۔


