
وسطی چین کے صوبہ ہونان سے تعلق رکھنے والا 8 سالہ لیو چوشی، ٹریفک حادثے کے بعد 55 دن تک کوما میں رہنے کے بعد ہوش میں آ گیا۔
ڈاکٹروں کے مطابق اس کے ہوش میں آنے کے امکانات نہایت کم تھے، تاہم والدہ کی کوششیں رنگ لے آئیں۔
ڈاکٹروں کے مشورے پر بچے کے سامنے اس کے اسکول کے دوستوں کے ویڈیو پیغامات اور پسندیدہ موسیقی چلائی گئی۔
ان آوازوں کے اثر سے 45ویں دن پلکوں میں حرکت شروع ہوئی، جبکہ 55ویں دن وہ مکمل طور پر ہوش میں آ گیا اور ہاتھ ہلانے کے قابل ہو گیا۔
بچے کی حالت اب بہتر ہے اور وہ تیزی سے صحتیاب ہو رہا ہے، جبکہ والدہ نے اسے زندگی بدل دینے والا کرشمہ قرار دیا۔




