
روسی دارالحکومت ماسکو میں رواں ماہ ہونے والی شدید برف باری نے 200 سالہ ریکارڈ توڑ دیا، جہاں 29 جنوری تک 92 ملی میٹر برفباری ریکارڈ کی گئی۔
غیر معمولی برف باری کے باعث سڑکیں بند، ٹریفک جام اور مسافر ٹرینیں تاخیر کا شکار ہوئیں۔
برف کے بڑے ڈھیر شہری زندگی میں مشکلات کا سبب بنے، جبکہ سوشل میڈیا پر عمارتوں اور گاڑیوں کے برف میں دبے مناظر وائرل ہوئے۔




