خبریںدنیا

ٹورنٹو: اسلاموفوبیا کے خلاف یکجہتی، سی این ٹاور سبز روشنیوں سے منور

کنیڈا کے شہر ٹورنٹو میں سی این ٹاور کو سبز روشنیوں سے منور کیا گیا تاکہ ۲۹ جنوری ۲۰۱۷ء کو کیوبیک سٹی مسجد پر ہونے والے حملے کے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا جا سکے اور اسلاموفوبیا کے خلاف قومی عزم کا اظہار ہو۔

یہ اقدام ’’اسلاموفوبیا کے خلاف قومی دن‘‘ کے موقع پر کیا گیا، جس کا مقصد نفرت انگیز جرائم کے خلاف شعور اجاگر کرنا اور مذہبی رواداری، امن و احترام کے فروغ کے عزم کو نمایاں کرنا تھا۔

مسلم تنظیموں اور انسانی حقوق کے اداروں نے اس اقدام کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے اسے متاثرہ خاندانوں سے یکجہتی اور نفرت کے خلاف اجتماعی پیغام قرار دیا۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button