خبریںہندوستان

مسلم پرسنل لاء بورڈ کا ہیمنت بسوا شرما کے خلاف سپریم کورٹ سے سو موٹو کا مطالبہ

آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ نے آسام کے وزیراعلیٰ ہیمنت بسوا شرما کی مبینہ مسلم مخالف اور نفرت انگیز تقاریر کی سخت مذمت کرتے ہوئے سپریم کورٹ سے ازخود (سو موٹو) نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

بورڈ کے مطابق ان بیانات میں مسلمانوں کو ہراساں کرنے، ووٹ کے حق سے محروم کرنے اور معاشی بائیکاٹ کی اپیل شامل ہے، جو آئین کے بنیادی اصولوں کے خلاف ہے۔

بورڈ نے صدرِ جمہوریہ اور چیف جسٹس آف انڈیا سے فوری مداخلت کی درخواست کرتے ہوئے اسے آئینی اداروں کے لیے سنگین امتحان قرار دیا، جبکہ آسام کے مسلمانوں سے پرامن رہنے کی اپیل بھی کی گئی۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button