دنیا
اقوام متحدہ عنقریب مالیاتی بحران سے دوچار ہو گی

سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے خبردار کیا ہے کہ اقوام متحدہ عنقریب مالیاتی بحران سے دوچار ہو گی۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق سکریٹری جنرل نے اقوام متحدہ کے تمام 193 رکن ممالک کو خط لکھ کر آنے والے مالیاتی بحران سے آگاہ کرتے ہوئے انتونیوگوتریس نے واجب الادا رقوم کی ادائیگیوں پر زور دیا ہے۔
انتونیو گوتریس نے کہا کہ رکن ممالک کی جانب سے واجب الادا رقوم کی عدم ادائیگیوں کا سامنا ہے جس کے باعث یو این پروگرامز جاری رکھنا مشکل ہو جائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ عدم ادائیگیوں کی صورت میں اقوام متحدہ کے پاس جولائی تک فنڈز ختم ہو جائیں گے اقوام متحدہ کے مالیاتی قوانین کو مکمل طور پر نئے سرے سے ترتیب دینا ہو گا۔
امریکہ نے حال ہی میں اقوام متحدہ کو ادائیگیوں سے انکار کیا تھا کیونکہ امریکہ اقوام متحدہ کی 31 ایجنسیوں سے دستبرداری اختیار کر چکا ہے۔




