یورپ
اسپین کا صدارتی فرمان: تقریباً پانچ لاکھ غیر قانونی تارکینِ وطن کو قانونی حیثیت

اسپین حکومت نے ایک صدارتی فرمان جاری کرتے ہوئے تقریباً پانچ لاکھ ایسے مہاجرین کو قانونی حیثیت دینے کا فیصلہ کیا ہے جو رہائشی دستاویزات کے بغیر ملک میں مقیم ہیں، تاکہ وہ پورے ملک میں پیشہ ورانہ سرگرمیاں انجام دے سکیں۔
یورونیوز کے مطابق اس منصوبہ میں وہ افراد شامل ہیں جنہوں نے 31 دسمبر 2025 سے پہلے بین الاقوامی تحفظ کے لئے درخواست دی تھی، جبکہ ان کے بچے بھی اس قانونی حیثیت کے فوائد سے مستفید ہوں گے۔
یہ اقدام اسپین کی انسانی اور معاشی پالیسی کا حصہ ہے جس کا مقصد افرادی قوت کی کمی کو پورا کرنا اور سماجی انضمام کی حمایت کرنا ہے۔




