رسولِ خدا اور امیرالمؤمنین صلوات اللہ علیہما کے زمانے میں احکامِ شرعی پر عمل کے لئے ایک بھی جبری مثال بیان ہوئی ہے: آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی

مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ کا روزانہ کا علمی جلسہ حسب دستور بدھ 9 شعبان 1447 ہجری کو منعقد ہوا۔
جس میں گذشتہ جلسات کی طرح حاضرین کے مختلف فقہی سوالات کے جوابات دیے گئے۔
آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے احکامِ شرعی کے نفاذ کے طریقۂ کار کے حوالے سے فرمایا: جیسا کہ قرآنِ کریم میں آیا ہے، احکامِ شرعی کو حکمت اور موعظۂ حسنہ کے ذریعہ نافذ کیا جانا چاہیے۔
معظم لہٰ نے مزید فرمایا: احکامِ شرعی کے نفاذ کا طریقہ، حکمت کے مقدمات کی پہچان اور موعظۂ حسنہ کے اسلوب کا تعین، فقیہِ جامع الشرائط کی بصیرت اور فہم پر منحصر ہے۔
انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا: رسولِ خدا اور امیرالمؤمنین امام علی صلوات اللہ علیہما کے زمانے میں ایسا کوئی واقعہ نقل نہیں ہوا کہ شرعی احکام کے معاملے میں کسی کو مجبور کیا گیا ہو۔
واضح رہے کہ مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ کے یہ روزانہ علمی نشستیں قبل از ظہر منعقد ہوتی ہیں، جنہیں براہ راست امام حسین علیہ السلام سیٹلائٹ چینل کے ذریعے یا فروکوئنسی 12073 پر دیکھا جا سکتا ہے۔




