دنیا
وہاٹس ایپ پر یورپی یونین کی نگرانی میں سختی، ایلان مسک کی سیکیورٹی سے متعلق وارننگچ

یورپی کمیشن نے یورپی یونین میں 45 ملین سے زائد صارفین کی حد عبور کرنے پر وہاٹس ایپ کو “بہت بڑا آن لائن پلیٹ فارم” قرار دیتے ہوئے اسے ڈیجیٹل سروسز ایکٹ کے سخت قوانین کے تحت شامل کر لیا ہے۔
خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق، ان اقدامات میں انسانی حقوق اور صارفین کی پرائیویسی کی خلاف ورزی کے خطرات کا جائزہ بھی شامل ہے۔
ادھر انڈیپنڈنٹ کی رپورٹ کے مطابق، ایکس نیٹ ورک کے مالک ایلان مسک نے وہاٹس ایپ کی سیکیورٹی پر سوال اٹھاتے ہوئے صارفین سے ایکس چیٹ استعمال کرنے کی اپیل کی ہے۔
تاہم وہاٹس ایپ کے سربراہ نے ان بیانات کو غلط قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ میسجنگ ایپ اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن کے تحت محفوظ ہے۔




