پاکستانخبریں

عالمی فلاحی تنظیم ’’حسین کون ہیں؟‘‘ کی کمزور بچوں اور مریضوں کی حمایت میں سرگرمیاں جاری، اس بار پاکستان میں

عالمی غیر سرکاری فلاحی تنظیم "حسین کون ہیں؟” امام حسین علیہ السلام کی اخلاقی اور انسانی تعلیمات سے رہنمائی لیتے ہوئے اپنی سماجی و فلاحی سرگرمیاں مسلسل جاری رکھے ہوئے ہے۔

شیعہ خبر رساں ایجنسی کے مطابق، یہ تنظیم اپنے اقدامات کے ذریعہ مختلف معاشروں میں عدل، مہربانی اور ایثار کے پیغام کو فروغ دینے کی کوشش کر رہی ہے۔

یہ فلاحی ادارہ بالخصوص کمزور بچوں اور مریضوں کی مدد کے میدان میں ثقافتِ عاشورا کی عملی تصویر پیش کر رہا ہے اور محروم طبقات کے حالاتِ زندگی کو بہتر بنانے کے لئے کوشاں ہے۔

شیعہ خبر رساں ایجنسی کے مطابق، تنظیم کے رضاکاروں نے شہر پیشاور میں غذائی پیکٹس تقسیم کئے اور بچوں کے لئے ایک خوشی بھرا پروگرام منعقد کیا، جس کے ذریعہ محنت کش اور سڑکوں پر کام کرنے والے بچوں کی حوصلہ افزائی کی گئی۔

اسی طرح سیالکوٹ میں، امام حسین علیہ السلام کی ولادت باسعادت کے موقع پر، اس تنظیم کے رضاکاروں نے سندس فاؤنڈیشن کے طبی مرکز کا دورہ کیا اور تھیلیسیمیا میں مبتلا بچوں کے لئے امید اور خوشی کے لمحات فراہم کئے۔

قابلِ ذکر ہے کہ عالمی غیر سرکاری فلاحی تنظیم "حسین کون ہیں؟”  نے اپنی سرگرمیوں کا آغاز 2012ء میں کیا تھا اور آج یہ دنیا کے درجنوں ممالک میں محتاجوں کو کھانا فراہم کرنے، خون عطیہ کرنے، متاثرین کی امداد اور ثقافتی پروگراموں کے انعقاد جیسے اقدامات کے ذریعہ امام حسین علیہ السلام کے قیام کے انسانی پیغام کو مسلمان اور غیر مسلم مخاطبین تک پہنچانے اور ایثار و عدل کی ثقافت کو عالمی سطح پر فروغ دینے میں مصروفِ عمل ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button