اگر کوئی شخص ناصبی ہو اور اہلِ بیت علیہم السلام سے دشمنی رکھتا ہو تو اس کا حکم کافر کا ہے: آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی

مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ کا روزانہ کا علمی جلسہ حسب دستور منگل 8 شعبان 1447 ہجری کو منعقد ہوا۔
جس میں گذشتہ جلسات کی طرح حاضرین کے مختلف فقہی سوالات کے جوابات دیے گئے۔
ناصبیوں اور اہلِ بیتِ علیہم السلام کے دشمنوں کے حکم کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے فرمایا: اگر کوئی شخص ناصبی ہو اور اہلِ بیت علیہم السلام سے دشمنی کرے تو اس کا حکم کافر کا ہے۔
معظم لہٰ نے زیارتِ عاشورا کی جانب اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: ناصبی اللہ اور رسولِ خدا صلی اللہ علیہ وآلہ کے دشمنوں کے زمرے میں شمار ہوتے ہیں۔
آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے مزید تاکید فرمائی کہ یہ بات روایاتِ متواتر میں وارد ہوئی ہے، اور عروۃ الوثقیٰ میں بابِ نجاسات اور کافر کے احکام کے ضمن میں بھی اس کی جانب اشارہ موجود ہے، نیز اس مسئلہ پر اجماع بھی پایا جاتا ہے۔
واضح رہے کہ مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ کے یہ روزانہ علمی نشستیں قبل از ظہر منعقد ہوتی ہیں، جنہیں براہ راست امام حسین علیہ السلام سیٹلائٹ چینل کے ذریعے یا فروکوئنسی 12073 پر دیکھا جا سکتا ہے۔




