افریقہ

سوڈان RSF کے خاتمے اور اسلحہ جمع کرائے بغیر سوڈان میں پائیدار امن ممکن نہیں: سوڈان کی خودمختاری کونسل کے سربراہ

سوڈان کی خودمختاری کونسل کے سربراہ عبدالفتاح البرہان نے ملک میں جاری سلامتی بحران پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ کوئی بھی امن منصوبہ جس میں RSF شامل ہوں، عارضی اور غیر پائیدار ثابت ہوگا۔

ان کے مطابق، حقیقی طور پر لڑائی کا خاتمہ اسی وقت ممکن ہے جب یہ فورسز ہتھیار ڈال دیں اور سوڈان کے عسکری منظرنامے سے مکمل طور پر نکل جائیں۔

خبر رساں ادارہ رائٹرز کے مطابق، عبدالفتاح البرہان نے بندر سوڈان میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے واضح کیا کہ RSF

 کا خاتمہ لازماً قتل و غارت کے معنی نہیں رکھتا، بلکہ یہ عمل ہتھیار ڈالنے اور غیر مسلح ہونے کے ذریعہ بھی انجام دیا جا سکتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جاری جھڑپوں نے پورے ملک میں وسیع پیمانے پر تباہی، عام شہریوں کی ہلاکتوں اور بھاری مالی نقصانات کو جنم دیا ہے، اور کوئی بھی سوڈانی ان کے اثرات سے محفوظ نہیں رہا۔

رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق، عبدالفتاح البرہان نے جنگ بندی کے لئے بین الاقوامی کوششوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ مطالبات شہر الفاشر کے سقوط کے بعد بڑھے، جبکہ اس سے پہلے عوام کی تکالیف پر خاطر خواہ توجہ نہیں دی گئی تھی۔

انہوں نے خطہ کے اسلامی ممالک کے کردار کی طرف اشارہ کرتے ہوئے ترکی، قطر، سعودی عرب اور مصر کو ممکنہ ثالث قرار دیا، اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ سوڈانی فوج اور قوم، اللہ پر توکل کے ساتھ، اس فتنہ کے خاتمے کے لئے پرعزم ہیں۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button