شیعہ مرجعیت

آیۃ اللہ العظمیٰ بشیر النجفی کا معاشرتی خدمت اور اخلاقی اقدار کے فروغ کے لئے دینی تقاریر میں جدت و معیار کی ضرورت پر زور

شیعہ مرجعِ عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ بشیر النجفی نے نجفِ اشرف میں ایک ثقافتی وفد سے ملاقات کے دوران دینی تقاریر اور مواعظ کے معیار کو بلند کرنے اور خطباء کو معاشرے کی ضروریات کے مطابق جواب دہ بنانے کی اہمیت پر زور دیا۔

شیعہ خبر رساں ایجنسی کے مطابق آپ نے دینی، ثقافتی، ابلاغی اور ٹیکنالوجی کے میدان میں سینکڑوں خدامِ دین کی تربیت کی کوششوں کو سراہا اور علمی و ثقافتی سرگرمیوں کے تسلسل پر تاکید فرمائی، تاکہ دینی تقاریر اور مواعظ مؤثر، باخبر اور معاشرے کی خدمت کے لئے کارآمد ثابت ہوں۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button