خبریںشیعہ مرجعیتشیعہ میڈیا اور ادارے

اعیاد ماہِ شعبان کے موقع پر دفتر آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی سے وابستہ مراکز میں دنیا بھر میں جشن اور فلاحی سرگرمیوں کا وسیع انعقاد

ماہِ شعبان کی بابرکت اعیاد کے ساتھ ہی دفتر مرجعِ عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی سے وابستہ دینی، ثقافتی اور سماجی مراکز میں دنیا کے مختلف ممالک میں ثقافتی تقریبات، جشن و مسرت اور انسان دوست سرگرمیوں کا اہتمام کیا گیا، جن کا محور معارفِ اہلِ بیت علیہم السلام کی ترویج تھا۔

ہمارے نمائندے نے اپنی رپورٹ میں ان سرگرمیوں کی جھلک پیش کی ہے، جو ذیل میں ناظرین کی خدمت میں پیش ہے۔

ایامِ اعیاد ماہِ شعبان میں دفتر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی سے منسلک مراکز نے دنیا کے مختلف خطّوں میں متنوّع پروگرام منعقد کئے، جنہوں نے روحانیت، دینی ثقافت اور سماجی ذمہ داری کے حسین امتزاج کو نمایاں کیا۔

شہرِ مقدس کربلا میں دفتر آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے کئی دنوں تک زائرین اور عام مؤمنین کی میزبانی کی۔

ان تقریبات میں مداحان و شعراء اہلِ بیت علیہم السلام کی شرکت رہی اور پورا ماحول محبتِ اہلِ بیت علیہم السلام سے سرشار رہا۔

اس کے ساتھ ساتھ مختلف طبقات، بالخصوص طلبہ کے لئے ثقافتی نشستیں اور رہنمائی ملاقاتیں بھی منعقد ہوئیں، جن میں عملِ صالح اور سیرتِ اہلِ بیت علیہم السلام کی پیروی کی اہمیت پر زور دیا گیا۔

بغداد میں دفتر آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی سے وابستہ مرکزِ فکرِ اسلامی اہلِ بیت علیہم نے مؤمنین، ادباء اور خدامِ حسینی کی بڑی تعداد کی موجودگی میں ایک شاندار جشن منعقد کیا، جہاں ولائی اشعار اور منقبتیں پیش کی گئیں اور دینی مسرت و ہم آہنگی کی فضا قائم ہوئی۔

اسی طرح سویڈن کے شہر اسٹاک ہوم میں حسینیہ امام حسن مجتبیٰ علیہ السلام میں ماہِ شعبان کی اعیاد کے موقع پر اہلِ بیت علیہم السلام کی معرفت کے موضوع پر تقاریر اور قصیدہ خوانی کا اہتمام کیا گیا۔

آسٹریلیا میں مسجد و حسینیہ آلِ یاسین اور حسینیہ بیتُ الحسین علیہ السلام میں بھی جشن اور ثقافتی پروگرام منعقد ہوئے، جنہوں نے شیعہ برادری کی دینی شناخت کو مضبوط کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔

عبادی تقریبات کے ساتھ سماجی سرگرمیوں پر بھی خصوصی توجہ دی گئی۔

بصرہ میں دفتر آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی میں خطباء و مبلغینِ حسینی کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں پیغامِ حسینی کی ترسیل میں خطباء کی ذمہ داریوں پر زور دیا گیا۔

اسی دوران لبنان اور کویت میں دفترِ آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی سے وابستہ مراکز میں خون کے عطیات کی مہم "امام الحیاۃ” فعال رہی، جہاں مؤمنین نے خون عطیہ کر کے تحریک حسینی کی انسان دوست تعلیمات کا عملی مظاہرہ کیا۔

قابلِ ذکر ہے کہ آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی کے فرزند آیۃ اللہ سید احمد شیرازی نے کویت میں “امامُ الحیاة علیہ السلام” خون عطیہ مہم کے مرکز کا دورہ کیا، منتظمین اور شرکاء سے ملاقات کی اور حضرت امام حسین علیہ السلام کی ولادت باسعادت کے موقع پر آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی کی ہدایات کے مطابق انجام پانے والی اس انسان دوست کاوش کو سراہا۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button