
حضرت مہدی عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف کی ولادت بسعادت کے قریب آتے ہی، شہر مقدس کربلا 15 شعبان کے مشی میں لاکھوں زائرین کی میزبانی کے لیے تیار ہے۔
سرکاری ادارے، انجمنیں اور حسینی موکب ابھی سے ضروری حفاظتی اور لاجسٹک تیاریاں کر رہے ہیں تاکہ ان عاشقان کا استقبال کیا جا سکے جو اہل بیت علیہم السلام کی محبت میں عراق اور دنیا بھر سے اس بابرکت مشی کے راستے کو طے کرتے ہیں۔
میرے ساتھی کی اس رپورٹ پر توجہ دیں:
عراقی فوج کے چیف آف سٹاف، عبدالامیر رشید یار اللہ، ایک اعلیٰ فوجی وفد کے ساتھ صوبہ کربلا پہنچے تاکہ 15 شعبان کے مشی کے لیے تیاریوں اور خصوصی سیکیورٹی منصوبے کی براہ راست نگرانی کریں۔
عراق کی سرکاری نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عبدالامیر رشید یار اللہ نے آمد کے بعد کربلا کے گورنر نصیف الخطابی سے ملاقات کی اور فوجی اور سیکیورٹی کمانڈرز کے ساتھ ایک جلسہ کیا تاکہ لاکھوں زائرین کے استقبال کے لیے سیکیورٹی تفصیلات اور تمام لاجسٹک ضروریات کو یقینی بنانے کا جائزہ لیا جائے۔
15 شعبان کی مشی آنے والے دنوں میں منعقد ہوگی اور اس کے راستے عراق کے مختلف صوبوں سے کربلا کی طرف تیار کیے گئے ہیں۔
شیعہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اس عبادی اور روحانی تقریب میں، زائرین رسول خدا صلی اللہ علیہ وآلہ اور اہل بیت علیہم السلام کے ساتھ عہد کی تجدید کرتے ہوئے، حضرت حجت عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف کے ظہور میں تعجیل کے لیے خالصانہ دعا کریں گے۔
مشی کی فضا اہل بیت علیہم السلام کے عاشقان میں محبت، اخلاص اور یکجہتی سے بھری ہوگی اور اس راستے کا روحانی جوش، اہل بیت کے ساتھ دلوں کے تعلق کا ایک بے مثال مظہر پیش کرے گا۔
شہر مقدس کربلا نے زائرین کی استقبال اور ۱5 شعبان کی تقریبات کے انعقاد کے لیے ضروری انتظامات کیے ہیں، جن میں بین الحرمین کے علاقے میں امام منتظر عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف کی عمر کے برابر تعداد میں شمعیں روشن کرنا شامل ہے۔
شیعہ نیوز ایجنسی کی رپوڑت ہے کہ حسینی موکب مشی کے راستے میں قائم ہوں گے اور زائرین کے لیے فلاحی خدمات، رہائش اور سیکیورٹی کے انتظامات فراہم کریں گے۔
ضروری تیاریوں کے ساتھ، شہر مقدس کربلا لاکھوں اہل بیت علیہم السلام کا استقبال اپنی ہمیشہ کی شان و شوکت اور یکجہتی اور قربانی کی فضا کے ساتھ کرے گا۔




