
لکھنو۔ دفتر نمایندگی آیۃ اللہ العظمی سیستانی لکھنو کی جانب سے حسینیہ قائمہ خاتون سجاد باغ میں مرجع اعلیٰ آیۃ اللہ العظمی سید علی حسینی سیستانی دام ظلہ کے بھائی آیۃ اللہ سید ہادی سیستانی رحمۃ اللہ علیہ کی وفات حسرت آیات پر جلسہ تعزیت و مجلس ترحیم منعقد ہوئی۔
جلسہ کا آغاز تلاوت قرآن کریم سے ہوا، بعدہ مولانا سید عمار کاظم جرولی، مولانا سید فرید الحسن تقوی پرنسپل جامعہ ناظمیہ لکھنو، مولانا سید ارشد حسین موسوی استاد یونٹی کالج لکھنو، مولانا محمد ابراہیم استاد جامعۃ التبلیغ لکھنو، مولانا سید محمد موسیٰ رضوی استاد جامعہ سلطانیہ لکھنو، مولانا سید تہذیب الحسن رضوی مسوول جامعۃ الزہرا تنظیم المکاتب لکھنو، مولانا فیروز علی بنارسی استاد جامعہ امامیہ تنظیم المکاتب لکھنو اور آیۃ اللہ العظمی سید علی سیستانی دام ظلہ کے نمایندہ حجۃ الاسلام و المسلمین مولانا سید اشرف علی الغروی نے تقاریر کی۔ مولانا سید نقی عباس اور مولانا محمد رضا نے بارگاہ اہلبیت علیہم السلام میں منظوم نذرانہ عقیدت پیش کیا۔
آخر میں حجۃ الاسلام و المسلمین مولانا سید کلب جواد نقوی امام جمعہ لکھنو نے مجلس ترحیم سے خطاب کیا.
پروگرام میں نظامت کے فرائض مولانا سید علی ہاشم عابدی نے انجام دیا۔
جلسہ تعزیت و مجلس ترحیم میں علماء، افاضل، طلاب جامعہ امامیہ و جامعۃ الرسالۃ الالہیہ لکھنو اور مومنین نے شرکت کی۔




