
بنگلہ دیش کے انٹرنیشنل کرائم ٹریبونل نے طلباء تحریک کو بزورِ طاقت دبانے کے الزام میں ڈھاکہ کے سابق پولیس چیف حبیب الرحمن سمیت تین اعلیٰ پولیس افسران کو سزائے موت سنا دی۔
یہ فیصلہ سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ کے دورِ حکومت سے جڑے مقدمات میں ایک بڑی پیش رفت ہے، جنہیں پہلے ہی اسی الزام میں سزائے موت دی جا چکی ہے۔
فیصلے میں تین افراد کی جائیداد ضبط کرنے کا حکم بھی دیا گیا، جبکہ مقدمہ ملزمان کی غیر موجودگی میں چلایا گیا۔ جولائی-اگست 2024 کی طلباء تحریک کے بعد بنگلہ دیش کی سیاست میں شدید ہلچل برقرار ہے۔




