امریکہخبریں

امیگریشن افسران کے ہاتھوں ایک اور امریکی شہری ہلاک، عوام سڑکوں پر

امریکی شہر منیاپولس میں وفاقی امیگریشن افسران کی فائرنگ سے ایک اور امریکی شہری ہلاک ہو گیا، جس کے بعد شدید احتجاجی مظاہرے شروع ہو گئے۔

ہلاک ہونے والا 37 سالہ آئی سی یو نرس ایلکس پریٹی تھا، جسے برف پوش سڑک پر جھڑپ کے دوران گولی ماری گئی۔

یہ رواں ماہ اسی نوعیت کا دوسرا واقعہ ہے۔ عینی ویڈیوز نے حکومتی مؤقف پر سوالات اٹھا دیے ہیں، جبکہ ٹرمپ انتظامیہ نے ہلاکت کا دفاع کیا ہے۔

مینیسوٹا کے گورنر ٹم والز نے واقعہ کو ہولناک قرار دیتے ہوئے ریاستی سطح پر تحقیقات کا اعلان کیا ہے، جبکہ مظاہرین نے آئی سی ای ایجنٹوں کی واپسی کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button