
نجف میں جامعہ کوفہ کے فارغ التحصیل طلبا کی تقریب منعقد ہوئی اور بہترین طلبا کو تختیاں اور سرٹیفکیٹ دے کر ان کی تکریم کی گئی۔
یہ تقریب اساتذہ، طلبا اور ان کے گھروالون کی موجودگی میں منعقد ہوئی اور تعلیم اور طلبا کی محنت کی اہمیت پر زور دیا گیا۔
مڈل ایسٹ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اس پروگرام میں اساتذہ کی تقاریر، ممتاز طلبا کا تعارف اور علمی سرگرمیوں میں فعال افراد کی تکریم شامل تھی جس نے جامعہ کوفہ میں تعلیم کی قدر کو نمایاں کیا۔




