خبریںہندوستان

اقوام متحدہ کا آسام میں بنگالی مسلمانوں پر امتیاز پر اظہارِ تشویش

اقوام متحدہ کی کمیٹی برائے انسدادِ نسلی امتیاز (CERD) نے آسام میں بنگالی زبان بولنے والے مسلمانوں کے خلاف امتیازی سلوک، این آر سی سے اخراج، جبری بے دخلی، نفرت انگیز تقاریر اور سکیورٹی فورسز کے حد سے زیادہ طاقت کے استعمال پر شدید تشویش ظاہر کی ہے۔

کمیٹی نے حکومتِ ہند سے ان الزامات پر وضاحت طلب کرتے ہوئے کہا ہے کہ این آر سی کے عمل میں طریقۂ کار کی بے قاعدگیوں اور انتظامی خامیوں کے باعث بنگالی مسلمانوں کو غیر متناسب طور پر نقصان پہنچا۔

اقوام متحدہ نے شہریت ترمیمی قانون، بلڈوزر کارروائیوں اور انتخابی دور میں نفرت انگیزی کے معاملات پر بھی تفصیلی جواب مانگتے ہوئے بھارت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنی آئندہ رپورٹوں میں ان امور پر ٹھوس اقدامات کی وضاحت کرے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button