آیت اللہ العظمیٰ شیرازی: ماہ شعبان اللہ سے قربت کا بے مثال موقع ہے

آیت اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی نے ماہ شعبان کی روحانی اہمیت پر زور دیتے ہوئے ان ایام کو مومنین کے ایمان کی تقویت اور روحانی ترقی کے لیے ایک خاص موقع قرار دیا ہے۔
انہوں نے شعبان کے دنوں اور راتوں کو الٰہی برکتوں سے بھرپور قرار دیا اور تاکید کی کہ مومنین کو اللہ سے زیادہ قریب ہونے اور نیک اعمال انجام دینے کے لیے اس موقع سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔
آیت اللہ العظمیٰ شیرازی نے یہ بھی تاکید کی ہے کہ الٰہی اطاعت میں آگے بڑھنا، اللہ کی رضا اور دنیا و آخرت میں حقیقی سعادت کی طرف براہ راست راستہ ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ نیکی کا حکم اور برائی سے منع کرنا، انفرادی اور اجتماعی اخلاق کی اصلاح اور مذہبی مواقع سے فائدہ اٹھانا مومنین کو خود سازی اور انفرادی و اجتماعی روحانیت کی ترقی کی طرف رہنمائی کر سکتا ہے اور یہ موقع روحانی ترقی اور معاشرے کی خدمت کا بھترین وقت ہے اور اس سے فائدہ اٹھانا چاہیے ۔




