دنیا

پوپ لیو چہاردہم نے مصنوعی ذہانت کے الگورتھم کے خطرات کے خلاف انتباہ جاری کیا

پوپ لیو چہاردہم نے جنریٹو مصنوعی ذہانت کے بڑھتے ہوئے خطرات سے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ انسانی شناخت، حقیقی تعلقات اور عوامی رائے کو متاثر کر سکتی ہے اور سماجی تقسیم کو گہرا کر سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مصنوعی ذہانت کے الگورتھمز اپنے تخلیق کاروں کے تعصبات کو دہرا سکتے ہیں اور حقیقت و تصنع میں فرق کو مشکل بنا رہے ہیں۔ پوپ نے مؤثر حکمرانی، نوجوانوں میں آگاہی اور فوجی شعبے میں مصنوعی ذہانت کے استعمال پر سخت ضابطوں کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے واضح کیا کہ زندگی اور موت کے فیصلے مشینوں کے سپرد نہیں کیے جا سکتے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button